ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / یوگی حکومت کے کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے اکھلیش کو بتایا عظیم لیڈر

یوگی حکومت کے کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے اکھلیش کو بتایا عظیم لیڈر

Sun, 21 Apr 2019 22:46:13  SO Admin   S.O. News Service

بلیا: 21 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) بی جے پی سے بغاوت کرکے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اور یوگی حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے اتوار کو سلیم پور سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس سے پہلے بلیا میں صحافیوں سے مخاطب ہوئے راج بھر نے طنز کستے ہوئے کہا کہ بی جے پی یوپی میں 80 سیٹیں جیتنے جا رہی ہے، لیکن اگر بھاجپائی نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بننا دیکھنا چاہتے تو مجھے ضرور ڈھونڈتے،راج بھر نے اکھلیش کو عظیم لیڈر بتایا۔وزیر اوم پرکاش راج بھر کی ناراضگی وقت وقت پر نظر آتی رہتی ہے،کبھی ریزرویشن کے درجہ بندی کو لے کر تو کبھی لوک سبھا انتخابات میں نشستوں کا حصہ کو لے کر لیکن جب بات نہیں بنی تو راج بھر نے یوپی میں 39 امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، اتوار کو راج بھر بلیا میں تھے،یہاں انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی بلائے گی تو بھی وہ نہیں جائیں گے لیکن یہ ضرور کہا کہ سیاست میں امکانات ہمیشہ رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بلیا کے سلیم پور سے انتخابی جلسے کے آغاز کرنے جا رہے ہیں۔بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ یوپی میں 80 میں سے80 نشستیں بی جے پی جیتنے جا رہی ہے،نہ ہم جیتیں گے، نہ اتحاد جیتے گی اور نہ ہی کانگریس،صرف بی جے پی جیتے گی۔مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنتے ہوئے دیکھنے کے سوال پر وزیر راج بھر نے کہا کہ اگر چاہتے تو بی جے پی کی ریاستی یونٹ اوم پرکاش کو ضرور ڈھونڈتی۔اعظم گڑھ میں ایس پی صدر اکھلیش کے سامنے بی جے پی کی طرف سے بھوجپوری اسٹار نرہوا کو اتارنے کے سوال پر راج بھر نے کہا کہ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو عظیم لیڈر ہیں،وہ زمینی لیڈر ہیں۔اکھلیش سورج ہیں تو نرہوا چراغ ہیں،رکشہ چلانے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔اصلی پسماندہ لیڈر کو لے کر مچی سیاست پر راج بھر نے کہا کہ جتنی بھی سیاسی جماعت ہے تمام نے مختلف قوموں سے لیڈر بنا رکھا ہے،انتخابات کے وقت ان لیڈروں کے نام پر ووٹ دلوا لیتے ہیں،اس کے بعد شیڈول لیڈر، او بی سی لیڈر کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا۔


Share: